منگل , 13 اکتوبر 2020ء
(342) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ محلہ مصطفی آباد سے ملحقہ ڈی سی روڈ گزشتہ پانچ سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سڑک پر متعدد تعلیمی ادارے قائم ہیں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنر عمر فاروق کی رہائش بھی اسی روڈ پر واقع ہے۔ سڑک کے اطراف میں اسکول ہونے کی وجہ سے اکثر طالب علم گہرے گھڑوں کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام سے فی الفور ڈی سی روڈ کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔