ہفتہ , 15 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پنجابی ثقافت سے مزین ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونے والے ثقافتی میلے

پنجابی ثقافت سے مزین ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونے والے ثقافتی میلے
منگل , 29 ستمبر 2020ء (991) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان پنجاب میں بھی دوسرے شہروں کی طرح ہر سال میلے ٹھیلے سجائے جاتے ہیں۔ ان میلوں پر شہری اپنی خوشی کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے۔ پنجاب کی ثقافت پنجابی میلے یہاں رہنے والوں کے لیے ایک خوشی کا سماں کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان میلوں پر بچے بڑے بزرگ ناصرف خوب لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ کبڈی اور دیگر کھیلوں کو دیکھ کر خوب محظوظ بھی ہوتے ہیں۔ بچوں کے لئے ان میلوں پر جھولے اور کشتیاں لگائی جاتی ہیں تاکہ بچے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں اور اچھل کود کر اپنے بچپن کا مزہ دوبالا کر سکیں۔ ان میلوں پر خاص قسم کے کھانوں کے اسٹال بھی سجائے جاتے ہیں جن میں گرما گرم جلیبیاں یا سردائی کا شربت بہت خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ان میلوں پر خواتین کے  لیے بھی مختلف سٹال سجائے جاتے ہیں جہاں چوڑیاں رنگ برنگے پرندے اور خوبصورت ملبوسات رکھے جاتے ہیں جہاں سے خواتین اپنی پسند کے مطابق اشیا کی خریداری کرتی ہیں۔میلوں پر نوجوان ہلہ گلا کرتے دکھائی دیتے ہیں اور آج کے جدید دور میں بعض نوجوان تو ٹک ٹاک سٹار بننے کے چکر میں خطرناک کرتب بھی کرتے ہیں۔ ان کو روکنے کیلئے وہاں پولیس کی نفری بھی تعینات ہوتی ہے۔ تفریح سے بھرپور ان میلوں میں میں پنجابی ثقافت کی جھلک نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے جہاں ہر کوئی اپنا غم بھول کر کا خوشی میں مگن نظر آتا ہے ہر چہرے پر مسکراہٹ بکھری نظر آتی ہے اور ہر کوئی اپنی زندگی کا یہ پل بھرپور طریقے سے جینے کی کوشش کرتا ہے۔ آج کے جدید دور میں میں پنجابی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے پنجاب کے ہر شہر میں کسی بھی روحانی بزرگ کے عرس پر ان میلوں کا انعقاد ایک اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔
  • بچے اور کنبے
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now