جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء
(301) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک قتل کی واردات پیش آئی جس میں سفاک شوہر نے بیوی کی آنکھیں نکال دیں اور گلہ دبا کر قتل کردیا۔ تھانہ صدر کی حدود کے نواحی چک نمبر 372 ج ب میں قتل ہونے والی عورت کے والدین کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق شوہرنے اپنی بیوی کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم بشارت علی کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کا زہنی توازن درست نہیں لگ رہا ہے تحقیقات کررہے ہیں۔