بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(394) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 1 کلوگرام سے زائد چرس، 16 لیٹر کشید شدہ شراب،25لیٹر کچی شراب، چالو بھٹی معہ سامان، پسٹل 30 بور رائفل8 ایم ایم برآمد کرکے 4ملزمان گرفتار لئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ کاروائیاں ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو اورڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی سربراہی میں کی گئی ہیں۔ سرکل ٹوبہ میں ایس ایچ او سٹی ٹوبہ مظہر حسین ایس آئی معہ محمد رضوان ایس آئی وملازمان پولیس نے دوران گشت ملزم عمیر علی ولد عارف علی قوم گجر سکنہ اضافی آبادی چک نمبر295گ ب کو مشکوک پا کرقابو کیا جس سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمدہوا۔اسی طرح ایس ایچ اوصدر ٹوبہ مزمل حیات ایس آئی معہ علی عمر ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم محمد طاہر ولد محمد سلیم قوم قصائی سکنہ395ج ب کوپکڑا جس کے قبضہ سے 1090گرام چرس برآمد ہوئی۔سرکل کمالیہ میں انچارج چوکی جکھڑ تھانہ صدر کمالیہ طہیر عباس اے ایس آئی مع ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم رمضان ولد متھیلا قوم بھدرو سکنہ733گ ب کو گرفتار کیا جس سے اسلحہ ناجائز رائفل8 ایم ایم معہ گولیاں برآمد ہوئی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان ایس آئی معہ محمد افضل اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکرم ولد محمد اشرف قوم فقیر سکنہ693/35گ ب کو شراب کشید کرتے ہوئے چالو بھٹی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 16لیٹر کشید شدہ شراب، 25لیٹر لاہن اور دیگر سامان چالو بھٹی برآمد ہوا۔ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔