جمعہ , 23 اکتوبر 2020ء
(340) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور اّگاہی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ سمینار میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقامی ہوٹل میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آگاہی کے سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار میں ادارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایوب انجم پروگرام کوآرڈینیٹر شمائلہ جاوید، فادر سائمن خورشید سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔سیمینار میں بھٹہ مزدور خواتین اور بچوں اور ٹیچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماحولیاتی آلودگی کے تحت انسانی صحت کو لاحق خطرات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اپنے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا رکھ کر اپنا کردار ادا کریں۔پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی اور پاکستان کی سلامتی امن ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی طور پر دعا مانگی گئی۔