جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

کمشنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی اور آر پی او راجہ رفعت مختار نے 10 محرم کے جلوس کی سیکیورٹی چیک کی

کمشنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی اور آر پی او راجہ رفعت مختار نے 10 محرم کے جلوس کی سیکیورٹی چیک کی
پیر , 31 اگست 2020ء (238) لوگوں نے پڑھا
کمشنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی اور آر پی او راجہ رفعت مختار نے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پر مرکزی ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی اور عزاداروں کیلئے سہولیات کی فراہمی چیک کیں، ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے بریفنگ دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق، ڈی ایس پی نعیم عزیز سدھو، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زاہد خلیل، ضلعی امن کمیٹی اور میڈیا نمائندگان دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے، ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار نے تحصیل گوجرہ، کمالیہ اور پیر محل میں نکالے گئے تمام ماتمی جلوس روٹس پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے انتظامات، سیکورٹی، حکومتی ایس او پیز کے ساتھ ساتھ امن و عامہ کی صورتحال بارے تفصیلی جائزہ لیا، کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے شہروں میں امن کی فضاء کو برقرار رکھا جائے ،انہوں نے ماتمی جلوسوں کے منتظمین اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کی فضاء کو برقرار رکھنے میں ممبران ضلعی امن کمیٹی، علماء کرام، میڈیا نمائندگان کا کردار اہم ہے،کمشنر عشرت علی اور آر پی او رفعت مختار نے، ماتمی جلوس روٹ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، پولیس، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، ریسکیو1122، محکمہ ہیلتھ اور کنٹرول روم کا تفصیلی بھی معائنہ کیا جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات پر بے حد اطمینان کا اظہار کیا۔
  • قانون
  • پولیس
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now