جمعرات , 29 اکتوبر 2020ء
(379) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 294 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ سیالپور سپر لیگ سیزن 2 کا فائنل چک نمبر 314 نے جیت کر اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی رنرز اپ ٹیم چک نمبر 205 سمندری رہی۔ فائنل میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 70000 کی انعامی رقم کے ساتھ ٹرافی دی گئی جبکہ رنرزاپ ٹیم کو 30000 کی انعامی رقم کے ساتھ ٹرافی دی گئی۔ پلیئر اف ٹورنامنٹ بیٹنگ میں ناصر پٹھان قرار پائے اور پلیئر اف ٹورنامنٹ بولنگ میں عرفان بھٹی ڈجکوٹ قرار پائے۔ فائنل کے پلیئر اف دی میچ کا اعزاز عثمان مانی گوجرہ کے حصے میں آیا۔ لوگوں کی جانب سے ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز احسن چوہدری، رانا شانی، رانا عاطف اینڈ آل کمیٹی کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔