ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(175) لوگوں نے پڑھا
پیر محل میں پاکستان تحریک انصاف کی سنیئر نائب صدر وومن ونگ نارتھ پنجاب اینڈ چیرپرسن ڈیجٹیل الیکٹرانک میڈیا پنجاب ساجدہ آصف کاٹھیہ اور سیکٹری گڈ گورننس تحصیل کمالیہ محمد آصف کاٹھیہ سے صدر پریس کلب پیرمحل چوہدری محمد سرور انجم اور سینئر صحافی حبیب الرحمن شاہد سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اس موقع پر ساجدہ آصف کاٹھیہ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ خواتین کے حقوق کیلئے حکومت نے ترمیمی بل پاس کر کے سخت قوانین کا اطلاق کیا ہے خواتین معاشرہ کا اہم جزو ہے ۔ میں نے چیرپرسن الیکٹرونک میڈیا پارٹی کا عہدہ سنبھالتے ہی دلجمعی سے اپنی فرائض کی ادائیگی کی اور کرتی رہوں گی میرا مشن ہے معاشرہ میں خواتین کو انکامقام دلانا ہے۔ انہوں نے کہا میں انشاء اللہ جلد پنجاب کا دورہ کروں گی شہر شہر قصبہ قصبہ جاکر وزیر اعظم پاکستان عمران کا پیغام پہنچاوں گی تاکہ عوام میں شعور بیدار ہو۔ پارٹی کو مضبوط کرنا میری اولین ترجحیات میں شامل ہے ۔