جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(162) لوگوں نے پڑھا
(21 جولائی 2020)تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس نے چھینی ہوئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کے کہنا ہے کہ ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے اسی دوران ایک پولیس ناکہ پر ڈاکووؑں کو پولیس نے شک کی بناہ پر روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ڈاکو اسی اثنا میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوسرے ڈاکو کی تلاش شروع کردی ہے۔