جمعرات , 20 اگست 2020ء
(559) لوگوں نے پڑھا
آل پاکستان ضلع وائز فلڈ لائٹ اٹھوال پریمیئر لیگ ستمبر میں چک نمبر 331 گ ب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کرکٹ تاریخ کا پہلی بار فری انٹری ٹورنامنٹ ہوگا۔ چیئرمین ایونٹ سید مزمل حسین شاہ کی طرف سے حتمی 12 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ اہلیان ٹوبہ کیلئے بہترین تفریح ثابت ہوگا۔ عوام نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جو اتنا شاندار ایونٹ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ ستمبر میں کھیلا جائے گا جبکہ حتمی تاریخوں کا اعلان محرم کے بعد کیا جائے گا۔