منگل , 01 دسمبر 2020ء
(665) لوگوں نے پڑھا
آل اوپن بیل گاڑی دوڑ 5 دسمبر 2020 بروز ہفتہ کو ہوگی۔ دوڑ 350 والا گراؤنڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوگی۔ کھیل کا پہلا راؤنڈ صبح 8 بجے شروع کیا جائیگا۔ کھیل کا انعقاد شائیقین کیلئے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا پہلا انعام 15000 روپے، دوسرا 10000 روپے اور تیسرا انعام 7000 پر مشتمل ہوگا۔ کھیل کے آرگنائزرز میں رانا شریف اور دیگر شامل ہیں۔ کھیل میں شرکت کرنے کیلئے خواہشمند افراد انٹری فیس 500 روپے 4 دسمبر شام 4 بجے ناگرہ پل پر جمع کروائیں۔