جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
جمعرات , 24 ستمبر 2020ء (188) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، گزشتہ دنوں ندیم ولد سلطان قوم بلوچ سکنہ 739 گ ب نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک عورت اسم و مسکن نامعلوم کی نعش بحد رقبہ چکنمبر739گ ب راجباہ ویرہ آنہ میں تیر رہی ہے جس پرایس ایچ اوتھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تصدیق کی کہ ایک عورت اسم و مسکن نامعلوم بعمر40/45سال کی نعش موگہ کے ساتھ اٹکی ہوئی تھی۔ انچارج کرائم سین یونٹ ٹوبہ قمر جاوید اے ایس آئی معہ ٹیم نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جس سے معلوم ہوا کہ اس عورت کو کسی نا معلوم شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائر مار کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ  تھانہ صدر کمالیہ میں درج کیا۔بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس ایس آئی، محمداقبال ایس آئی اور ظہیر عباس اے ایس آئی معہ ملا زمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم کے لیے سب سے پہلا مرحلہ نعش کی شناخت تھا جسکو جدید طریقہ تفتیش سے ممکن بنایا گیا مقتو لہ کی شناخت راجن بی بی بیوہ اللہ یار قوم بلوچ سکنہ 500 گ ب ماموں کانجن ضلع فیصل آباد کے نام سے ہوئی۔ جس پر ورثاء سے مقتولہ کے متعلق تفتیش کی گئی دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ قتل والے دن مقتولہ اپنے داماد اویس ولد احمد خان قوم بلوچ سکنہ 500 گ ب ماموں کانجن کے ہمراہ گئی تھی۔ جس پر پولیس ٹیم نے حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم اویس ولد احمد خان قوم بلوچ سکنہ 500 گ ب ماموں کانجن جو کہ مقتولہ راجن بی بی کاداماد تھا کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی ساس نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ اس کی بیوی کو گھر بٹھا رکھا تھا اور اس کے ساتھ بھیجنے سے انکاری تھی جس کا ملزم کو رنج تھا وقوعہ والے دن ملزم اپنی ساس کو دھوکے سے اپنے ساتھ لے گیااور طیش میں آکر پسٹل 30 بور سے فائر مار کر قتل کردیا اور ثبوت ختم کرنے کے لیے نعش نہر گوگیرہ برانچ میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔ پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا ہے ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
  • قانون
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now