بدھ , 04 نومبر 2020ء
(326) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، پولیس کی وردی میں ملبوس 5 افراد نے ضلعی صدر کسان بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ عبدالحق بھٹی کوان کے گھر چک نمبر 317 گ ب سے اغوا کر لیا جبکہ تھانہ صدر چٹیانہ ودیگر حساس اداروں کے اہلکاروں سے رابطہ کیا گیا لیکن ہر ایک نے گرفتاری سے انکار کیا ہے کسان بورڈ نے پرزور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی پی او ٹوبہ سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر ناکہ بندی کرکے عبدالحق بھٹی کو بازیاب کروایا جائے اور اگر پولیس کے پاس ہیں تو پھر بغیر وارنٹ کسی معزز شہری کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہونا اور گھر کی خواتین کو ہراساں کرنا پولیس گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اگر واقعی پولیس نے ایسی حرکت کی ہے تو ایسا رویہ ناقابل قبول ہے اور اگر عبدالحق بھٹی کو بازیاب نہ کروا گیا تو پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پرہوگی۔ کسان بورڈ کے عہدیداران نے احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔