جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء
(758) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھیلوں کے شوقین حضرات کیلئے 4 کھلاڑی اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ 2 تا 10 اکتوبر تک چک نمبر 509 گ ب ماموں کانجن میں کھیلاجائے گا۔ ٹورنامنٹ کو جیتنے والی ٹیم کو 60000 کی انعامی رقم انعام میں دی جائیگی جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 50000 کی رقم انعام میں دی جائیگی۔ ماموں کانجن میں ٹورنامنٹ کو لے کر نہایت جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ کی سرپرستی متعد وفاقی و صوبائی عہدیداران کررہے ہیں۔