پیر , 07 جون 2021ء
(760) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے علاقے میں نوسرباز سادہ لوح افراد کو لوٹ کر فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق محلہ طارق آباد کا رہائشی قیصر نامی نوجوان موضع کلس میں احساس کفالت کے مرکز کا نمائندہ بن کر آیا اور مساجد میں اعلان کروایا کہ اپنے شناختی کارڈ بمع 560 روپے نادرا فیس کے ہمراہ آئیں اور رجسٹریشن کروا کر اپنے 12000 روپے لے جائیں جس پر گاؤں کی خواتین نے اپنے شناختی کارڈ اور نقد رقم ملزم کے حوالے کردی جس پر ملزم نے سب کو کفالت سنٹر آنے کا کہا اور چلا گیا۔ جب احساس کفالت کے دفتر جاکر پوچھا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ نوسرباز تھا جس پر اس سے رابطہ کیا گیا تو موصوف کا نمبر بند ملا۔ نوسربازی کی اطلاع ملنے پراحساس کفالت سنٹر کے اسسٹنٹ کمپلینٹ آفیسر طارق ڈاہر نے کارروائی کرتے ہوئے قیصر کے خلاف تھانہ لالیاں میں فراڈ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمات درج ہیں ۔اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جعلی ایجنٹ کو گرفتار کرکے اس سے پیسے واپس دلوائے جائیں اور اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔