Chinot City
منگل , 05 جنوری 2021ء
(527) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں لگائے گئے سہولت بازار میں حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق حکومت کی جانب سے طے کی گئی قیمتوں پر کوئی بھی شے میسر نہیں۔ بازار میں بیٹھا ہوا عملہ بھی دکانداروں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ ٹماٹر کا سرکاری قیمت 80 روپے سے 82 روپے ہے جبکہ سہولت بازار میں ٹماٹر 100 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے۔ عوام نے اپیل کی ہے کہ ڈی سی او چنیوٹ ناجائز منافع خوروں اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔