اتوار , 04 جولائی 2021ء
(554) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں چنیوٹ روڈ پر واقع پیلو وال صدیقہ کے علاقے میں موٹر ٹھیک کرنے کے لئے کنویں میں اترتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے سے ٹیکنیشن 30 فٹ گہرے کنوے میں گرگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ عرفان ولد محمد شیر کو بحفاظت کنویں سے باہر نکال کر طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عرفان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔