Chinot City
اتوار , 06 جون 2021ء
(486) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں چنیوٹ روڈ پر واقع سفینہ شوگر مِل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری سڑک ہر سفر کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے سے ٹکر مار دی اور گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا مگر 55 سالہ راہگیر ابتدائی طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جانبحق ہوچکا تھا جس پر ریسکیو عملے نے لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور اسے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔