جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں کے ہسپتالوں میں یاسمین راشد کا سہولیات کا جائزہ

  فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں کے ہسپتالوں میں یاسمین راشد کا سہولیات کا جائزہ
Naveed جمعرات , 04 مارچ 2021ء (645) لوگوں نے پڑھا
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پنجاب کے فیصل آباد ڈویژن کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ دوران دورہ جات فیصل آباد شہر میں انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری کا دورہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کارکردگی کو بہتر کرے۔ ٹی ایچ کیو جڑانوالہ، ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ، ٹی ایچ کیو سمندری کے ہنگامی دورے کے دوران انہوں نے  صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی، ڈاکٹروں کی حاضری، کورونا وائرس کے ایس او پیز، سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ان کا دورے کے دوران کہنا تھا کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں بدانتظامی، ڈاکٹروں کی غیرحاضری، مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک یا ادویات کی عدم فراہمی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہونا چاہیؑے مریضوں کے ساتھ عمدہ اخلاق سے پیش آنا ڈاکٹروں کا فرض ہے۔ 
  • پنجاب حکومت
  • لوگ
  • صحت
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now