ہفتہ , 20 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

خواتین کا عالمی دن، اور عورت مارچ کی حقیقت

خواتین کا عالمی دن، اور عورت مارچ کی حقیقت
Naveed پیر , 08 مارچ 2021ء (1309) لوگوں نے پڑھا
آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہر سال اس دن کو پاکستان میں منانا دراصل یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان بھی عالمی برادری کا حصہ ہے۔ مہذب اور باوقار قوموں کا شیوہ ہوتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر ہونے والے ہر اچھے قدم کے ساتھ قدم ملائیں۔ دنیا بھر میں عورتوں کو جہاں آزادی حاصل ہے وہیں کچھ جگہوں پر انہیں مسائل کا سامنا بھی ہے۔ پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کی اگر بات کریں تو نسبتاً غیر اسلامی ممالک کے یہاں عورتوں کو قریب قریب تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں پاکستان جیسے معاشرے میں تو عورت کو گھر کی مالکن کے سے تمام اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ ماضی قریب سے پاکستان کے اندر ایک نئے طبقے نے جنم لیا ہے جو عورت کی آزادی کے نام پر لامحدود مطالبات لے کر سامنے آیا ہے اور ہر سال عورتوں کے دن کے موقع پر وہ اپنا پروپیگنڈا شروع کردیتا ہے قطع نظر اس سے کہ پاکستان میں عورتوں کے حقوق کے متعلق کچھ اصلاحات کی ضرورت ہے لیکن یہ لامحدود آزادی کا تصور پاکستان جو کہ اسلامی تشخص رکھتا ہے یا رکھنے کی قوت رکھتا ہے، یہاں یہ نعرہ بلند کرنا کہ عورت مادر پدر آزاد ہے ظلم و زیادتی کے ساتھ ساتھ سراسر ناقابل قبول ہوگا۔ پاکستان میں ایک معقول و مناسب فضا قائم ہے جہاں عورتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے عورتیں جہاں صرف گھروں کی ہی زیب زینت ہوتی تھیں اب دور کے تقاضے بدل جانے پر وہ دوسرے شعبہ جات میں بھی پیشہ ور خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ حوا کی بیٹی پاکستان میں آزاد اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔     
  • بچے اور کنبے
  • تقریبات
  • تعلیم
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now