جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(173) لوگوں نے پڑھا
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد محمد سہیل چوہدری نے پولیس لائن میں واقع خواتین پولیس ہاسٹل کا دورہ کیا اور ہاسٹل کی بلڈنگ اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویمن پولیس افسران سے خطاب کیا، ان کے مسائل سنے اور عندیہ دیا کہ وہ بخوبی واقف ہیں کہ کن حالات سےگزر کر وہ سوسائٹی میں اپنی خدمات سرانجام دیتی ہیں چنانچہ انہوں نے لیڈیز پولیس کو باور کرایا کہ وہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کریں گے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے خواتین افسران کیلئے ٹرانسپورٹ، رہائش، ان کے بچوں کی تعلیم اور روٹیشن پالیسی پر فوری طورپر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر صنفی توازن، عورت کو بااختیار بنانے اور انہیں اہم عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات دیئے تاکہ پولیس کا عوام میں سافٹ امیج اجاگر ہو۔