جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(252) لوگوں نے پڑھا
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کرکے اندرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اے این ایف فورس فیصل آباد نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی پلٹ خاتون مسافر ملزمہ سنیتا منور ولد منور مسیح سے دوران تلاشی لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد کرلی۔ ملزمہ کے سامان سے برآمد ہونے والی کوکین کی مقدار 1230 گرام ہے۔جس کو بڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف حکام نے ملزمہ کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔