اتوار , 22 نومبر 2020ء
(314) لوگوں نے پڑھا
خاتون سیاستدان کو شادی کی تقریب میں گارڈز کے ہمراہ اسلحے کی نمائش مہنگی پڑ گئی۔ پولیس نے شادی کی تقریب میں اسلحے کی نمائش کرنے پر سدرہ سعید کو گرفتار کر لیا ہے۔خاتون کے ساتھ ساتھ مزید پانچ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سدرہ سعید فیصل آباد کی مقامی سیاستدان ہیں۔گذشتہ روز انہوں نے مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر سدرہ سعید کے ہمراہ ان کے 5 گارڈز بھی تھے۔مسلح افراد کے ہاتھ میں جدید اسلحہ تھا،جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون سیاستدان کو گذشتہ روز 5 گاڑدز کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ناجائز اسلحے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سیاستدان سدرہ سعید کو اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سی پی او سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔