اتوار , 19 مئی 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ماسک پہنے بغیر گھر سے کیوں نکلے؟ گھنٹہ گھر پر سزائیں

ماسک پہنے بغیر گھر سے کیوں نکلے؟ گھنٹہ گھر پر سزائیں
Naveed بدھ , 31 مارچ 2021ء (392) لوگوں نے پڑھا
گھنٹہ گھر کے قرب و جوار میں گزشتہ روز پولیس و ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے حرکت میں نظر آئی، فیس ماسک پہنے بغیر آنے والوں کی شامت رہی، درجنوں افراد کو گھنٹہ گھرکی حدود کی دیوار و جنگلے کے ساتھ گھنٹہ گھر کی طرف منہ کرکے دیر تک کھڑا رکھنے کی سزا دی گئی انتظامیہ و پولیس کے نمائندوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی، راہگیروں کے ساتھ ساتھ دکانوں اور دیگر ٹرانسپورٹروں، دفتران، بینکوں، کھانوں کے ہوٹلز، بس اسٹینڈز پر بھی ایس او پیز چیک کی گئیں اور سزائیں دی گئیں۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی آنے والی سنگین لہر کے تحت اقدام اُٹھایا گیا انتظامیہ ہر صورت ایس او پیز پر عمل درامد کروائی گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے خود بھی کئی علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرامد کے متعلق چیکنگ کی اس دوران کئی افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا، 140 افراد پر مقدمات درج کئے گئے۔ دوسرے کئی علاقوں میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے  فیصل آباد بھر کے لوگوں سے پرزور درخواست کی کہ فیس ماسک کا استعال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ 
  • پولیس
  • لوگ
  • گھنٹہ گھر
  • کورونا وائرس
  • کورونا وائرس
  • انتظامیہ
  • علاقائی مسائل
  • بچے اور کنبے
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now