Naveed
جمعرات , 29 اپریل 2021ء
(430) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد سٹی کے علاقے میں بھی باقی علاقوں کی مانند گراں فروشی میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے بھی حرکت دیکھنے میں نظر آرہی ہے۔ زیر نظر تصویر اسسٹنٹ کمشنر سید ایوب بخاری کی ہے جو کہ گزشتہ روز بھیس بدل کر بازاروں میں چھاپے مارتے نظر آئے اس موقع پر دلچسپ واقعات دیکھنے میں آئے۔ ایک واقعے میں چیکنگ نیو سندر کریانہ سٹور میلاد روڈ کے مالک محمد اجمل نے اے سی سٹی کو عام گاہک سمجھتے ہوئے چینی دینے سے انکار کیا بعد ازاں چیکنگ کرنے پر چینی اندر رکھی پائی گئی اے سی سٹی نے موقع پر پولیس طلب کر کے مذکورہ چینی سرکاری تحویل میں لے لی تحقیقات کرنے پر ایک اور راز آشکار ہوا مذکورہ چینی حکومت کی جانب سے رمضان بازار اور عوام الناس کے لئے سرکاری ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے دی گئی تھی خریداری کی رسیدیں تحویل میں لے لی گئیں اور مالک دکاندار نیو سندر کریانہ سٹور محمد اجمل کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا اور جہاں سے چینی خریدی گئی ہنزہ شوگرز ملز کا نام اس حوالے سے سامنے آنے پر ان کے خلاف کاروائی کے احکامات دیئے گئے۔ اس کے علاوہ بھی اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دکانداروں کو جرمانے کئے گئے۔