Naveed
پیر , 01 فروری 2021ء
(473) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد میں چک نمبر 202 ر ب میں بھائی والا کی اس تعمیر ہونے والی گلی میں ایک عرصے سے سیوریج کا گندا پانی کھڑا تھا جس کی وجہ سے لوگوں اور خاص طور پر نمازیوں کو آنے جانے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مگر اب لوگوں نے اس گلی کی تعمیر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اس گلی کی تعمیر دراصل اہل علاقہ کی ذاتی کاوشوں سے ہورہی ہے کیونکہ لوگوں کا کا کہنا تھا اس گلی کی حالت کو عرصہ دراز سے نظر انداز کیا ہوا تھا اس پاس کی دوسری انتظامیہ کی جانب سے تعمیرات ہوتی تھی لیکن بدقسمتی سے اس گلی کی طرف کسی کی نظر نہیں پڑتی بالاخر لوگوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ذاتی فنڈ سے گلی کی تعمیر کروائیں گے۔ مٹی کا ڈھیر، سیوریج کے پانی سے آنے جانے والے کثیر راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر اب گلی کی تعمیر سے سب کو سہولت میسر آئے گی۔