جمعرات , 25 جون 2020ء
(77) لوگوں نے پڑھا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے نئے داخلوں کا اعلان کردیا ہے ۔ سال رواں میں نئے داخلے بی ایس آنرز اور انوائرمنٹل سائنسز میں دیے جارہے ہیں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث زندگی کے ہر شعبے کی طرح تعلیم بھی مشکلات کا شکار ہے ۔ لیکن قوم کی ترقی کے لیے تعلیم کے سفر کو روک نہیں سکتے ۔انہوں نے کہا آن لائن کلاسز کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ امید ہے کہ جلد زندگی معمول پر آجائے گی۔