Naveed
جمعرات , 25 فروری 2021ء
(563) لوگوں نے پڑھا
اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی اپنی نوعیت کی انوکھی لیگ، نیشنل ٹک ٹاکرز کرکٹ لیگ مشہور ٹک ٹاک سٹارجوشی (سبزی والے) کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لی۔ لیگ میں چار ٹک ٹاکرز پر مشتمل ٹیموں کے کپتان علی بٹ، جوشی، ندیم نانی والا اور عمر بٹ تھے۔ ٹورنامنٹ میں مشہور ٹک ٹاکرزکے علاوہ فلم، ڈرامہ، فیشن ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹ سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے نامور ستاروں نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ آرگنائزر یاسمین ندیم، ڈی جے بٹ، کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیز، ایمان ہادی، صائم کے علاوہ شائقین کرکٹ بھی موجود تھے۔ لیگ میچز میں چاروں ٹیموں کے مابین دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے ہوئے اور آخر میں علی بٹ اور جوشی کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا جسے جوشی کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ لیگ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے بھی میچز دیکھے ان کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ انہوں نے ٹک ٹاکرز لیگ کے انعقاد کے سلسلے میں منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہونا چاہیے ایک اچھے صحت مند معاشرے کے قیام میں کھیلوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ آخر میں ایونٹ آرگنائزر یاسمین ندیم نے انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ اداکیا۔