پیر , 03 اگست 2020ء
(98) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد شہر میں عید الاضحی کی نماز کا اہتمام پولیس لائن مسجد میں کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو پولیس کے سپیشل بینڈ نے خصوصی انداز میں ویلکم کیا۔ نماز عید میں رفعت مختار راجہ، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد، عشرت علی ڈویژنل کمشنر، محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد، محمد علی ڈپٹی کمشنر سمیت سینئروجونئیر پولیس افسران اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ شامل تھے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ نماز کے بعد سی پی او فیصل آباد جونئیر پولیس افسران اور شہریوں سے ملے، انھیں عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ مل کر کھانا کھایا ۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں اخوت اور بھائی چارہ کی فضاء قائم رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلاء کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔