بدھ , 24 جون 2020ء
(186) لوگوں نے پڑھا
پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی)زرعی ترقی اور خصوصی طور پر ٹڈی دل کے موثر تدارک کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی منفرد سپرے مشین اور ریسرچ و ڈویلپمنٹ سرگرمیوں کے ذریعے ماحول دوست و سستی بائیوپیسٹی سائیڈز کے فلسفے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔ اس عزم کا اظہار پاکستان ایگریکلچرریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خاں نے یونیورسٹی کے دورہ کے دوران وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ریسرچ سینٹر ڈاکٹر محمد ارشاد‘ چیئرمین شعبہ حشریات ڈاکٹر منصور الحسن ساہی‘ ٹڈی دل پر آراینڈ ڈی سیل کے انچارج و اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عامر رسول‘ ڈاکٹر محمد صغیر‘ ڈاکٹر ذوالنورین اور انجینئر احمد وقاص کے ہمراہ چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر محمد عظیم خاں نے یونیورسٹی کی ڈیزائن کردہ منفرد سپرے مشین کی کارکردگی کا عملی طور پر مشاہدہ کرتے ہوئے انجینئرز کو مبارکباد دی