پیر , 23 نومبر 2020ء
(467) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے محلہ عثمان ٹاوٗن میں ماسک کو آگ لگنے سے کم سن بچہ کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ عثمان ٹائون کا رہائشی 5سالہ عبدالحنان ولد رفاقت ماسک پہنچے بازار جارہا تھا کہ اچانک قریب سے گزرتے ہوئے دوسرے بچے نے دیا سلائی سے اس کے ماسک کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کا چہرہ بری طرح جھلس گیا اہل خانہ نے متاثرہ بچے کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال برن سنٹر منتقل کردیا۔