ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

صنعتی ترقی کے لیے نجی سیکٹر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سکندر اعظم

صنعتی ترقی کے لیے نجی سیکٹر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سکندر اعظم
پیر , 24 اگست 2020ء (211) لوگوں نے پڑھا
پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی کی رفتار کو تیزی سے بڑھانے کیلئے پبلک سیکٹر کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کو بھی نو جوانوں کی ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدررانا محمد سکندر اعظم خان نے کہا کہ نوجوان نسل کی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کیلئے استعمال کرنے کیلئے انہیں جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ہنرسے آراستہ کرنا ضروری ہے اور اس سلسلہ میں اس وقت پبلک سیکٹرمیں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (پی وی ٹی سی) اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھانے کیلئے کوشاں ہیںتاہم سی پیک کے تناظر میں ہنر مندر افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کیلئے یہ سرکاری ادارے ناکافی ہیں اسلئے ضروری ہے کہ ملک کے نجی شعبہ کو بھی اس کام میں شریک کیا جائے۔ انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے پرنسپل صاحبان کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ مقامی صنعتوں کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ بیرون ملک بھیجنے کیلئے بھی نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیںجس سے نہ صرف بے روزگاری کے مسٴلہ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے بلکہ بیرون ملک جانے والے نوجوان بڑی تعداد میں زرمبادلہ کما کربھی وطن عزیز کوبھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیںجنہیں ہنر مند بنانے کیلئے حکومتی سطح پر ہنر مند بنانے کے سلسلہ میں نجی شعبہ کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت کیلئے تربیتی اداروں کے ساتھ ساتھ اس کے پرنسپل صاحبان کی مینجمنٹ سکلز میں بھی بہتری آنی چاہیئے مزید برآں نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھانے کے بعد ان کو متعلقہ شعبوں میں نوکریاں مہیا کرنابھی ضروری ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کے اساتذہ کومزید بلا صلاحیت بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now