ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء
(409) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد میں دوسری 5 روزہ انسداد پولیو مہم 26 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ اس دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ 81ہزار 750 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے بلائے جائیں گے جس کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے مجموعی طور پر 3323 ٹیمیں فرائض سرانجام دینگی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کیمطابق مائیکروپلان پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے یو سی ایم اوز، یوسی انچارج اور ایریا انچارج کو ٹریننگ کیلئے ڈیوٹیاں تفویض کر دیں، تحصیل سمندری میں 14،15 اکتوبر، تحصیل جھمرہ میں 14، 15 اکتوبر، تحصیل تاندلیانوالہ میں 15، 16 اکتوبر تحصیل جڑانوالہ، تحصیل صدر، سٹی میں 14 تا 17 اکتوبر تک ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماہ اکتوبر کے آغاز پر بھی پانچ روزہ اور ماہ اکتوبر کے آخر میں کل پانچ روزہ انسداد پولیو مہم سے شہری پریشان ہو گئے کہ شائد پولیو کے کیسز میں اضافہ کے باعث اتنی جلدی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے شروع کی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک بھر میں پولیو کی بیماری کا یکسر خاتمہ ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو معذوری سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے