جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

زرعی شعبہ معیشت کو دوبارہ کھڑا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، ڈاکٹراقرار احمد

زرعی شعبہ معیشت کو دوبارہ کھڑا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، ڈاکٹراقرار احمد
منگل , 08 دسمبر 2020ء (427) لوگوں نے پڑھا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ کی وجہ سے معاشی بحران کی کیفیت ہے تمام ممالک بیروزگاری اور مالی مشکلات کا شکار ہیں مگر پاکستان کا زرعی شعبہ ملکی معیشت کو دوبارہ کھڑا کرنے میں ممدومعاون ثابت ہو سکتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کے 293ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت زراعت کو ترجیحی بنیادوں پر معیشت کی بحالی کے حوالے سے اہمیت دے رہی ہے لہٰذا تمام لوگوں کی نظریں زراعت کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اداروں پر مرکوز ہیں۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد زرعی تعلیم و تحقیق کی بانی ہونے کی وجہ سے اس وقت تمام مقتدر حلقوں کے لئے مرکز نگاہ ہے لہٰذا ہمیں اس چیلنج سے عہدہ برآء ہونے کے لئے بھرپور نتائج دینا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہیومن ریسورس اس طرح مہارتوں سے آراستہ ہونا چاہیے کہ وہ نہ صرف ایک بڑا زرعی فارم جدید خطوط پر چلا سکے بلکہ زراعت اور لائیوسٹاک سے وابستہ تمام چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گریجوایٹس سے جو توقعات وابستہ کی جاتی ہیں ہمیں اس کے مطابق ان کی جدید خطوط پر تربیت کے لئے مزید بہتری لانا ہو گی۔ اکیڈیمک کونسل نے ہائرایجوکیشن کمیشن اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام طلباء کے لئے مترجم قرآن حکیم کی تعلیم و تدریس کے علاوہ ان کی روحانی و اخلاقی تربیت کے لئے روحانیات کے کورسز شروع کرنے کی منظوری دی۔ اکیڈیمک کونسل میں گریجوایٹ سٹڈیز ریسرچ بورڈ کے دائرہ کار میں وسعت لاتے ہوئے ریسرچ اور پبلیکیشن کو اس کا حصہ بنانے کے لئے گریجوایٹ سٹڈیز اور آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(اورک) کے اشتراک سے عملدرآمد کے لئے عملی اقدامات کی منظوری بھی دی۔ اجلاس کی کارروائی یونیورسٹی کے رجسٹرار عمرسعید قادری نے آگے بڑھائی جبکہ اقبال آڈیٹوریم میں ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے تمام ڈین کلیہ جات، چیئرمین شعبہ جات اور سینئر فیکلٹی ممبرز شریک ہوئے۔ اساتذہ نے مختلف امور پر بحث میں بھی حصہ لیا۔
  • یونیورسٹی
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now