جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں طلال چوہدری کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، تنظیم سازی نہیں عائشہ رجب سے ملنے گئے تھے

ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں طلال چوہدری کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، تنظیم سازی نہیں عائشہ رجب سے ملنے گئے تھے
منگل , 29 ستمبر 2020ء (470) لوگوں نے پڑھا
ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے تنطیم سازی کا جھوٹ بولا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق طلال چوہدری اور خاتون اسمبلی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ راناثناءاللہ کو جمع کروائی۔جس میں کہا گیا کہ طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے سلسلے میں عائشہ رجب کے گھرنہیں گئے تھے۔طلال چوہدری ایم این اے عائشہ رجب کے بلوانے پر گئے تھے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا۔طلال چوہدری کا جھگڑا عائشہ رجب علی ہی سے تھا۔طلال چوہدری کا ایم این اے عائشہ رجب کے بھائی سے جھگڑا ہوا۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔ اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پارٹی ایکشن لے گی۔دوسری جانب فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے معاملہ میں تشکیل دی گئی پولیس کمیٹی نے انکوائری شروع کر دی، 4 رکنی انکوائری ٹیم نے خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے گھر کا دورہ کیا۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد اور خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے مبینہ معاملے پر پولیس نے از خود انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشن محمد کاشف نے اے ایس پی پیپلز کالونی عبدالخالق کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انکوائری کمیٹی نے خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے گھر کا دورہ کیا تاہم خاتون ایم این اے سمیت فیملی ممبران گھر میں موجود نہیں تھے، ملازم نے پولیس کو بتایا کہ فیملی اسلام آباد جا چکی ہے۔ اے ایس پی کے مطابق ایم این اے عائشہ رجب کا بیان لینے ان کی رہائش گاہ آئے تھے، ملازم نے بتایا وہ اسلام آباد چلے گئے ہیں، اب بیان لینے کیلئے اسلام آباد جانا پڑا تو وہاں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کا بھی بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا جائے گا اور انکوائری مکمل کر کے حتمی رپورٹ پر کارروائی ہوگی۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now