بدھ , 24 جون 2020ء
(136) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر گزشتہ گیارہ روز کی رپورٹ جاری کر دی.. 3583 مرتبہ انسپکشنز کی گئیں۔ 80 مرتبہ خلاف ورزیاں پائی گئیں. .جس پر 21 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ چار لاکھ 99ہزار 336 کلوگرام چینی فروخت ہوئی۔ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.