جمعہ , 04 دسمبر 2020ء
(409) لوگوں نے پڑھا
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد محمد سہیل چوہدری کے احکامات پر وزارت قومی صحت حکومت پاکستان کے اشتراک سے سی پی او آفس کو ’’ تمباکو کے دھوئیں سے پاک زون‘‘ قرار دے دیا گیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے جس کا انجام منہ کے کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے جس کی روک تھام اور اس منفی عادت سے خود اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس فعل کو سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لئے دشوار بنا کر اس میں کمی لائی جاسکتی ہے۔