Naveed
بدھ , 06 جنوری 2021ء
(428) لوگوں نے پڑھا
سنت سنگھ گلی نمبر 2 کے قریب مسجد گلزار مدینہ کے باہر سیوریج لائن بہت خراب ہے جس کے باعث نمازیوں کو آنے جانے میں انتہائی کرب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیوریج لائن آئے دن بند رہتی ہے جس بنا پر اہل علاقہ لائن مین کو بلا کر صفائی بھی کرواتے رہتے ہیں لیکن جب تک انتظامیہ کی جانب سے مسئلہ کا مستقل حل نہیں کیا جائے گا مسئلہ جوں کا توں رہے گا۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کا تدارک کیا جائے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ نماز کیلئے آنے جانے والوں کو سہولت ہو۔