اتوار , 19 مئی 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 215 ر ب ککوآنہ میں سیوریج کی نکاسی کا کام مکمل

چک نمبر 215 ر ب ککوآنہ میں سیوریج کی نکاسی کا کام مکمل
Naveed بدھ , 10 فروری 2021ء (569) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 215 ر ب ککوآنہ میں سیوریج کی نکاسی کے لئے پختہ نالے کی تعمیر کر دی گئی تفصیلات کے مطابق چک نمبر 215 ر ب ککوآنہ میں سیوریج کے گندے پانی نے عرصہ دراز سے تباہی مچا رکھی تھی سیوریج کا پانی پوری مارکیٹ اور بازاروں میں داخل ہونے سے کاروبار ختم ہو کر رہ گیا تھا وہیں لوگ گھروں سے نکلنے سے قاصر تھے یہی نہیں سیوریج کا گندہ پانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بھی داخل ہونے سے سکول جوہڑ کا منظر پیش کر نے لگا تھا جہاں سکول کی دیواریں خستہ حالی کا شکار ہو گئی تھیں وہیں کمروں کے گرنے کا بھی خدشہ لاحق ہو چکا تھا کوویڈ کے بعد اسکول کھلنے سے سکول جانے کے لئے راستہ نہ ہونے سے سکول سٹاف اور طالبات اور والدین سخت اذیت سے دوچار تھے منتخب نمائندے اور ارباب اختیار کو بارہا آگاہ کیا گیا لیکن بدقسمتی سے ان کی سنوائی نہیں ہوسکی اور اس سنجیدہ مسئلے کو سب نے نظر انداز کر دیا تب علاقے کی سماجی و صحافی شخصیت اصغر ڈوگر نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کے لئے پختہ نالہ بنانے کا پلان بنایا اس مقصد کے لئے انہوں نے اپنے ساتھ علاقے کے مقامی اور بھی نوجوانوں کو شامل کیا اور دوستوں کے تعاون کے ساتھ آخر کار ایک ہفتے میں پختہ نالہ تعمیر کروا دیا گیا جس سے پورے علاقے نے سکھ کا سانس لیا اہل علاقہ نے اصغر ڈوگر کا شُکریہ ادا کیا تاجر برادری نے بھی ان کے اس کام کی تعریف کی۔
  • سماجی بہبود
  • مفاد عامہ
  • لوگ
  • علاقائی مسائل
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?
Zaheer abbas 96 years ago
Mna ya mpa ya syasi logo ka muqbala kia asghr doger aur irfan niaZ sindhi ny aur sub logo k mushkil ko khtam kia ..sham govt k.ley

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now