ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

محرم الحرام کی 137مجالس اور 94جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری

محرم الحرام کی 137مجالس اور 94جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری
Naveed جمعہ , 28 اگست 2020ء (398) لوگوں نے پڑھا
نویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کردیاگیا ، نویں محرم الحرام کو ضلع بھر میں137مجالس اور94جلوس نکالے جائیں گے جن میں جڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ39مجالس ،اقبال ڈویژن میں32،صدر ڈویژن میں27،مدینہ ڈویژن میں22اور لائل پور ڈویژن میں17مجالس کا اہتما م ہوگا۔ جبکہ اقبال ڈویژن میں سب سے زیادہ26جلوس،جڑانوالہ ڈویژن میں23،مدینہ ڈویژن میں 19،،صدر ڈویژن میں19 ،اورلائل پورڈویژن میں07جلوس نکالے جائیں گے۔ جن کی سیکیورٹی کیلئے 05 ایس پیز،13ڈی ایس پیز،12انسپکٹر،112سب انسپکٹر،297اے ایس آئیزاور2500سے زائد جوانوں کے ساتھ ساتھ1000سے زائدولنٹیئرزبھی تعینات کئے گئے ہے۔ 10ایلیٹ اور 10 قومی رضا کار فورس کی ٹیمیں شہر کے گردونواح میں گشت کرتی رہیں گی ۔ جلوسوں کے لئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرزکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائیگی، دوسرے مرحلے میںخواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے ، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹیکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میںامن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • پولیس
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now