ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(185) لوگوں نے پڑھا
ذرائع کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں تعمیراتی کام کے دوران کھدائی کرنے والے مزدروں کو لگا کہ یہ کوئی بم ہے، جس پر سکیورٹی کو کال کردی ہے۔ بم کی اطلاع ملنے پرپولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ جب وہاں پر آکرجگہ اور بم دکھائی دینے والی چیز کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ زمین سے نکلنے والی چیز بم نہیں بلکہ آہنی دھات ہے۔یاد رہے چند روز قبل ایئرپورٹ کے قریب کھدائی کے دوران 750 پونڈ وزنی بم ملا تھا۔اس لیے یہ جو آہنی دھات ملی ہے اس کی ساخت بھی ویسی ہی دکھائی دے رہی تھی۔ بم کی افواہ پر یونیورسٹی میں رہائشی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر جب معائنہ کیا تو اطلاع کو افواہ قراردیا اور کہا کہ یہ بم نہیں بلکہ آہنی دھات ہے۔