اتوار , 22 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زیرتعلیم غیرملکی مستحق طلبہ کی مالی مدد کیلئے اسکالرشپس

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زیرتعلیم غیرملکی مستحق طلبہ کی مالی مدد کیلئے اسکالرشپس
بدھ , 24 جون 2020ء (155) لوگوں نے پڑھا
آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے ذیلی ادارہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زیرتعلیم غیرملکی طلبہ جن میں اکثریت کا تعلق افریقی ممالک سے ہے‘ کی مالی مدد کیلئے سکالرشپس کے چیکس مستحق طلبہ کے حوالے کئے گئے۔ فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر صدیقی اور یونیورسٹی ٹریژرعمر سعید قادری نے خصوصی تقریب میں سکالرشپس کے چیکس طلبہ کے سپرد کئے۔ اس موقع پر چیک وصول کرنے والے گیمبیا‘ سرالیون‘ بینین‘ نائیجر‘ صومالیہ اور نائجیریاکے طلبہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن‘ یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کی بندش اور پاکستان سے انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی سے وہ اپنے پیاروں سے ہزاروں میں دور اپنی ضروریات مشکل سے پوری کر رہے تھے تاہم زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ان کیلئے رمضان المبارک میں سحری و افطاری کا انتظام ان کیلئے خصوصی ریلیف کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی صورت میں یونیورسٹی کو ایک انسان دوست اور محسن قائد نصیب کیا ہے جو پوری کیمپس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور انمیں آسانیاں تقسیم کرنے کے خواب کو شرمندہئ تعبیر کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ اس موقع پر ٹریژرعمر سعید قادری نے بتایا کہ عیدالفطر کے موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام غیرملکی طلبہ میں عیدگفٹس تقسیم کئے گئے جبکہ تمام طلبہ نے عیدالفطر کے روز وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف کے ساتھ اپنی عید کی خوشیاں دوبالا کی اور عید ملن پارٹی میں عیدکیک بھی کاٹا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم غیرملکی طلبہ اپنے لئے مثالی تعلیمی‘ تحقیق‘ اقامتی اور سماجی سہولیات کا اظہار تشکر کرتے ہیں۔ فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ غیرملکی طلبہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے اداروں میں ہمارے سفیر ہونگے جو ہمارے لئے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے فارن سٹوڈنٹس کلب کے درجنوں گریجویٹس اپنے ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جلد ہی یونیورسٹی کے سابق انٹرنیشنل طلبہ کی ایلومنائی میٹ کا اہتمام کیا جائے جس میں دنیا بھر کے اداروں میں کام کرنے والے ہمارے غیرملکی طلبہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے۔
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now