پیر , 10 اگست 2020ء
(94) لوگوں نے پڑھا
تھانہ ستیانہ پولیس کی کاروائی کے نتیجے میں 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان ندیم، سعید، حق نواز اور علی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈاکوؤں سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی کے ساتھ ساتھ 3 موٹرسائیکلیں، 1 ٹریکٹر، 2 بھنسیں، 2 گائے، 1 بیل، 8 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 پسٹل اور 1 بندوق بھی برآمد کرلیا گیاہے۔ عوام کی جانب سے کاروائی کو سراہا جارہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔