Naveed
ہفتہ , 20 جون 2020ء
(161) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد شہر میں کچھ روز پہلے جو حکومت کی طرف سے ضلع میں جو سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا تھا اس کے مثبت اثرات نکل رہے ہیں۔ ضلع میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے گزششتہ 15 روز کے دوران میں نئے مریضوں کی تعداد میں ۵ فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس دورانیہ میں 25 افراد بیماری سے جاں بحق ہوئے جبکہ لاک ڈاون سے قبل ۱۵ روز میں ۵۸ اموات ہوئی تھیں۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون ک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے تاجر حضرات نالاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے لاک ڈاون کھولنے کے حوالے سے تاجروں سے مزاکرات بھی کئے لیکن ان کے تحفظات کو نظرانداز کیا گیا۔ ""