بدھ , 19 اگست 2020ء
(187) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد پولیس کی ویجلینس ٹیم جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایکشن میں آگئی ۔ بٹالہ کالونی میں جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار جواری گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں ملزمان امتیاز، افتخار، سعید اور دیگر شامل ہیں۔ جب چھاپہ پڑا تو ملزمان جوا جؤکھیل رہے تھے اور پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی۔ داؤ پر لگی رقم اور موبائل فونز مالیتی 58400 روپے برآمد کیے گئے۔ تھانہ بٹالہ کالونی میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔