Naveed
جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(74) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد ٹی این ٹی کالونی میں مبینہ طور پر پولیس اور موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو طرفہ فائرنگ سے ڈاکو ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی نقدی، پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ پے درپے ہونے والے پولیس مقابلوں سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس مقابلے کے ساتھ ہی رواں سال ہونیوالے پولیس مقابلوں کی تعداد 61 ہوگئی۔