بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(174) لوگوں نے پڑھا
سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بد فعلی کا شکار ہونے والے 14 سالہ زین گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم بچے کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے موجود ہے تاکہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کوسکون سے زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ زین کی ہلاکت کا واقعہ افسوس ناک ہے تاہم پولیس نے ملزمان کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی جرم کرے گا اس کا انجام بھیانک ہی ہوگا