بدھ , 18 نومبر 2020ء
(396) لوگوں نے پڑھا
وزیراعظم عمران خان کا دورہ فیصل آباد چیف ٹریفک آفیسر کی معطلی پر ختم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی طرف سے چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد حسن افضل کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے کیوں کہ سی ٹی او حسن افضل نے وزیراعظم کے قافلے کی روانگی کی اطلاع نہیں دی جس کی بناء پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے انہیں فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹاکرپولیس لائن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔