ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ایف ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں واجبات کے دیرینہ نادھندگان کے پلاٹس منسوخ

ایف ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں واجبات کے دیرینہ نادھندگان کے پلاٹس منسوخ
Naveed بدھ , 26 اگست 2020ء (551) لوگوں نے پڑھا
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایف ڈی اے نے ایف ڈی اے سٹی ہائوسنگ سکیم میں واجبات کے دیرینہ نادھندگان کے پلاٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں مختلف کیٹگریز کے ان منسوخ شدہ پلاٹس کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی ہائوسنگ سکیم کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی 2005ء میں ہوئی تھی اور کامیاب درخواست دھندگان 31مارچ 2007ء تک چھ اقساط میں واجبات کی ادائیگی کے پابند تھے تاہم بعد ازاں الاٹیز کو 2011 تک مہلت دی گئی تھی کہ وہ سہولت کیساتھ واجبات کی ادائیگی کرسکیں لیکن اس عرصہ کے اندرادائیگی میں ناکامی پر ان کے پلاٹس منسوخ کردیئے گئے ۔ انہوں نے بتایاکہ دو یا دو سے زائد اقساط جمع کروانے والے الاٹیز کو مزید 45دن کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ ادائیگی کرکے پلاٹس بحال کراسکتے ہیں جبکہ کل واجبات کے صرف چوتھائی حصہ کی ادائیگی کرنے والوں کو کوئی مہلت نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ ایک کنال ، دس مرلہ اور پانچ مرلہ کے منسوخ شدہ 38پلاٹس کو نیلامی کیلئے منتخب کیاگیاہے تاہم ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ان پلاٹس کے الاٹیز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے چار ستمبر2020 تک مزید مہلت دی گئی ہے کہ اگر وہ تمام واجبات کی یکمشت ادائیگی کریں تو ان کے پلاٹس مجوزہ نیلامی سے نکال دیئے جائینگے۔
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now