جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی کی نئی اسکیم سے عوام خوش

اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی کی نئی اسکیم سے عوام خوش
Naveed بدھ , 03 فروری 2021ء (553) لوگوں نے پڑھا
ڈویژنل کمشنر ثاقب منان کی زیر صدارت فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں تحصیلوں سمیت اندرون شہر تک آمدورفت کے لئے فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام 17 نئے روٹس پر اربن ٹرانسپورٹ چلائی جائیں گی۔ روٹس کی تعین کرتے ہوئے عوام کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا اسکیم سے محنت کشوں،طالب علموں سمیت ہر طبقے کے شہری کو فائدہ ہوگا۔ روٹس کا سلسلہ ایسا ہوگا روٹ بی 1 میں ٹرمینل بالمقابل امین پور بازار سے جڑانوالہ تک براستہ چنیوٹ بازار، جی ٹی ایس، ریلوے اسٹیشن، عبداللہ پور، کوہ نور، ڈھڈی والا، پھاٹک 209، سنٹرل جیل، مکوآنہ، محمد والا، کھوئی، اواگت، جھال، لکڑمنڈی روڑ، جی ٹی ایس جڑانوالہ سے ہوتی ہوئی ریلوے اسٹیشن جڑانوالہ جائے گی اسی طرح بی 2 غلام محمد آباد سے ڈی ٹائپ چوک، بی 3 گٹی ڈرائی پورٹ سے ایئرپورٹ، بی 4 میں ٹرمینل سے تاندلیانوالہ ،بی 5 ساہیانوالہ انٹر چینج سے روشن والا بائی پاس بی 6 چک 204 مدینہ ٹاؤن سے امین پور بنگلہ، 7 جنرل بس اسٹینڈ سے پینسرہ، بی 8 نیو سبزی منڈی سے چک جھمرہ، بی 9 میں ٹرمینل سے سمندری مرید والا، بی 10 پروکیانوالہ سے کھچیاں/برنالہ، بی 12 مین ٹرمینل سے کھرڑیانوالہ، ڈبلیو 13 سجاد والا سے عباس پور، ڈبلیو 14 دربار قائم سائیں سے ستیانہ، ڈبلیو 15 کھرڑیانوالہ سے ڈی ٹائپ، ڈبلیو 16 مکوآنہ بائی پاس سے کمال پور انٹرچینج، 19روٹ جنرل بس سٹینڈ سے ڈجکوٹ سرشمیراور 20شاداب پلی سے پل ڈینگروسرگودھا روڈ تک اسکیم میں شامل ہوں گے۔ فیصلے پر عوام کی جانب سے انتہائی مثبت ردعمل آیا ہے اور عوام کی جانب  سے تشکر کا اظہار کیا گیا۔
  • سڑک
  • ٹرانسپورٹ
  • بچے اور کنبے
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now